Friday, March 20, 2015

Secular Democracy: the only way forward for Pakistan

pakistan
Today, on 15th March, 2015. Two Taliban suicide bombers attacked a Christian church in Lahore, killing almost 14 and injuring around 76 people. The death tolls will increase, it is doubted. Previously, Christian churches have been vandalized, and towns resided by Christian community have been set torched and looted by fundamentalist Islamic groups. Number of Christian individuals have faced severe punishment as they were falsely accused of blasphemy in Pakistan.  As a state, Pakistan finds it hard to compromise with its growing religious militancy.
Both the secular and religious allies of Pakistan like America, United Kingdom, Saudia and Iran have a coherent framework concerning with their respective secular and Islamic state ideologies. But as far as Pakistan is concerned, the state oscillates between secular and religious identities, and finds no suitable compromise. The country is controlled in some parts by religious militant wings, by the military in other parts and by elected representatives in some other parts. The country is managed by politico-military-mullah alliance.
This is the basic reason that the elected governments have no consistent policy in formulating defence and religious policies of the country. The policy related to defence is controlled by its military establishment, laws pertaining to the blasphemy issue is safeguarded by Islamic parties and other; the elected government in the end is limited only controlling administrative issues. A Leading Pakistani newspaper DAWN labels it the Government’s Confusion in a recent editorial.  It has, however, been the collective confusion of all previous governments.
Often, the state, heavily dosed by Islamic ideology, finds itself helpless in taking bold decision in deciding the course to take the country out of its current tumultuous conditions.
Though its ministers legislate in favor of the rights of its minorities, yet thousands of people belonging to minorities have been killed. Shias, Ahmadis, Christians, and Hindus have continuously faced various sorts of state violence, mob violence and persecutions.
The state through its official media always reassures to its citizens that it highly respects the freedom of expression, yet several pages propagating democracy, secularism and liberalism have been banned by the its broadcasting agencies.
The state has maintained duality vis-a-vis its state policies. The best way is to adopt a coherent, inclusive policy based on secular and democratic principles instead of religious emblems.
Pakistan has always loved and hated secularism. Some of its political parties and military dictators were outspoken liberals and others were religious psychopaths. This duality has created numerous problems in better governance of the state. Given the multiplicity of various rival Islamic sects, Pakistan is certainly not in position to adopt a religious state like Iran and Saudi Arabia. The solution for its survival has to be ensured through a secular democratic political system.
Unfortunately, in Pakistan, secularism is seen as a system opposed to religious values. The powerful religious urban elites mobilize people against secularism in their Friday sermons in mosques. Huge literature produced by right wing political and religious circles define secularism as a western innovation against religious values. But, the fact is totally opposite to what is being preached to the masses of Pakistan.
In his famous book, Formations of the Secular: Christianity, Islam, Modernity,Talal Asad draws an interesting analogy between America, United Kingdom and France about the varying degrees of being politically secular and socially religious. He observes the existence of a secular society and government in France, established religion and secular society in UK and religious society and secular state in USA. The American experiment is an obvious example that the secular state is not always opposed to religious values, a lesson that Pakistan could ponder over.
Secular democracy is not a system about negation of God in the society; neither is it a system of taking God out of politics. Thus we see, with exception of Roosevelt, majority of American presidents have been taking oaths on Bible. Thus secular democracy is to give complete independence, liberty, and confidence to its citizens as an important stakeholders in state affairs without any religious and socio-cultural discrimination.  Only under a secular democratic system can an individual can both have secured religious and political rights.
Once secular democracy is place in order in the country, the state must focus more towards the ‘Politics of Recognition’, a political term coined by Charles Taylor. The basic idea, as Taylor puts it, ‘is that our identity is partly shaped by recognition or its absence, often by the misrecognition of others, and so a person or group of people can suffer real damage, real distortion, if the people or society around them mirror back to them a confining or demeaning or contemptible picture of themselves. Nonrecognition or misrecognition can inflict harm, can be a form of oppression, imprisoning someone in a false, distorted, and reduced mode of being’.
The growing uncertainties among smaller provinces in Pakistan are due to this misrecognition of the rights of smaller units by federation. For example, the state patronage of militant outfits in Punjab is tolerated at the expense of Shia killings. By doing so, the state is negating the rights of liberty and security to Shias. The nationalist movements in  Pakistan are seen as a threat to the state instead of the nationalists’ urge to be recognized and given equal treatment.
A basic democracy, as Taylor argues, must embody ‘a fair degree of nationalist sentiments’. The nationalist sentiments within states are not always insurgencies or conspiracies against the state as seen by the state agencies rather they are deeper sentiments of being recognized and empowered by smaller groups. The state can solve these phenomenal issues through decentralization of powers.
The better future of the state lies in promoting secular democracy and incorporation of ‘Politics of recognition’ in its otherwise religiously biased constitution. Pakistan must recognize these two political ideals to make its future secure.
( Originally Published here )

Saturday, March 14, 2015

ملاله کی جیت

یہ صرف ملاله ہی کی جیت نہیں تھی – یہ تو صدیوں سے چلی ائی تمہاری پدرانہ نظام کی شکست بھی تھی جس میں تم نے سماج اور مذھب کے کندھوں کو استعمال کر کے عورت کو ادھا جنس قرار دیا ہے۔ –
تم بندوقوں سے لوگوں کو سلانے میں مصروف رہے اور وہ قلم کتاب تھام کر لوگوں کو جگانے میں مشغول رہی – تمہارا ہتھیار تمہارا خوف تھا اور اسکا کُل اثاثہ اسکی بے خوفی تھی – ایک ہی شہر کی گلیوں میں تم دونوں اپنے اپنے دھن میں مگن رہے – تم سکول اڑاتے رہے – وہ سکول کھولنے کی کوششوں میں شریک رہی – تم وقتی طور پر جیت گئے اور وہ ہمیشہ کے لئیے امر ہو گئی – تم ہار گئے – وہ جیت گئی۔-
تمہاری ہار کے بعد تمھارے ہمدرد میدان میں کود پڑے – انہوں نے بھی اسے شکست دینے کا عزم کیا – سو دلیلیں گھڑی گئیں- اسے قوم کے ما تھے کا داغ قرار دیا گیا – وہ ماتھا جسے تاریخ نے داغدار کیا تھا اسکی بدصورتی کا الزام اس عورت پر ڈال دیا گیا – اسے قومی عزت فروش بیٹی کا خطاب دیا – وہ قوم جس کی عزت پر بستیاں جلانے ، اقلیتیں پھڑکانے اور تیزاب پھینکنے سے حرف نہیں آتا مگر ایک عورت کےنوبل انعام جیتنے سے حرف آتا ہے۔

عورت تمہارا ازلی دشمن ہے – باغ عدن سے نکالنے سے لیکر معاشرے میں بے حیائی پھیلانے اور خاندان اور قبیلے کی عزت خاک میں ملانے کا سارا الزام تم نے اسی پہ ہی تو دھرا ہے – تمہارے مشہور فلسفی ارسطو نے بھی عورت کو اس لئیے عورت کہا کہ اسمیں کچھ ‘بنیادی نقائص ہیں’ – تمھارے افلاطون نے بھی دو وجوہات پہ ہی تو خدا کا شکر بجا لایا تھا – ایک یہ کہ ‘خدا نے اسے آزاد پیدا کیا’ اور دوسرا یہ کہ ‘اس نے اسے عورت تخلیق نہیں کیا’ – تھمارے ہی ایک مشہور عیسائی عالم تھامس آئیکونز نے عورت کے بارے فرمایا تھا کہ ‘وہ اس لئے کمتر ہے کہ اسمیں مرد کے مقابلے میں عقل اور شعور کی کمی ہے’ –

ساحرلدھیانوی نے تمہاری برادری کے بارے میں ہی تو کہا تھا کہ تم نے عورت کو جنم کے بدلے بازار دیا – سو ایک عورت کا نوبل جیتنا تمہاری مردانگی کیسے برداشت کر سکتی تھی – تم نے اپنی مردانگی کی شکست کا بدلہ اسے غلیظ قسم کے خطابات دے کر نکالنے کی مہم جاری رکھی – اسے یہودی ایجنٹ کہا – اسکے مقابلے میں عبدالستار ایدھی سے لیکر ڈاکٹر ادیب رضوی کا نام لے آۓ- وہ واویلا کیا ، وہ شور مچایا کہ عقل نادم رہ گئی – اوریا مقبول اور انصار عباسی سمیت تمھارے قبیلے کے سرخیلوں نے اسکی کتاب کے ہر سطر میں کفریہ جراثیموں کی موجودگی کا انکشاف کیا – اس عورت کے اپنے صوبے میں اسکی کتاب کی فروخت پر پابندی لگا دی گئی – اسی صوبے میں اسے خراج تحسین پیش کرنے کی مخالفت ہوئی – اسے عالمی جنگ کا ایک مرکزی کردار گردانا گیا – اسکے اپنے باپ پر اس پر حملے کی منصوبہ بندی کے عظیم انکشاف کی سعادت بھی تمہیں حاصل ہوئی۔

یہ ہو تم ، یہ ہے تمہارا معاشرہ، یہ ہے تمہاری مردانگی اور یہ ہے تمہاری ذہنی کیفیت – تمہیں دکھ ملاله کے نوبل انعام جیتنے کا نہیں ہے – تمہیں دکھ اس بات کا ہے کہ تمہاری پدرانہ معاشرتی نظام کو ایسی بہادر عورتوں سے خطرہ ہے – عورت پر تمہاری گرفت خطرے میں ہے – ملاله خواتین کے لئے ایک رول ماڈل بن رہی ہے – اور ایک عورت کا رول ماڈل بننا تمہاری مردانگی کے خلاف ہے – عورت کی برتری کو نہ تم نے بینظیر اور عاصمہ جہانگیر کے کیس میں قبول کیا ہے اور نہ ملاله کے کیس میں کرو گے۔
اور ہاں مقابلہ سخت ہے – سو اپنی بندوقیں تیار رکھنا اور اپنے الفاظ کو اور کاٹ دار بنا لینا – تمہیں ایک عورت کو کمتر قرار دلانے اور اسے شکست دینے کا عظیم کارنامہ سر انجام دینا ہے – تم لا علاج ہو – تم پہ صرف ماتم ہی کیا جا سکتا ہے۔
چلتے چلتے علی زریون کا یہ شعر بھی سن لیجئیے!!

مجھے پسلی سے پیدا کرنے والے
ذرا آدم کی نظریں سیدھی کر دے

(Originally Published here)

عمران خان کے نام تین خطوط

محترم جناب عمران خان صاحب!
امید ہے کہ آپ، محترم وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک اور کے پی کے حکومت کے تمام وزراء خیریت سے ہوں گے اور حکومتی مراعات اور سیکیورٹی کا بھرپور استعمال فرما رہے ہوں گے۔جناب اعلیٰ آپکی حکومت نے سکولوں کی حفاظت کے پیش نظر اساتذہ کو ہتھیار فراہم کرنے کا جو اعلان کیا ہے اسے سن کر دلی خوشی ہوئی ہماری مدت سے یہ تمنا تھی کہ اساتذہ اور طلباء کے ہاتھ میں قلم اور کتاب کی جگہ بندوق ہو۔اگرچہ یہ اساتذہ بچوں کو زیور علم سےآراستہ کرنے کےلیے ان سکولوں کارخ کرتے ہیں لیکن بچوں کی حفاظت کےلیےاگر ان کومسلح کردیا جائے تو کون سا آسمان ٹوٹ پڑے گا۔
کپتان صاحب اس عظیم مشن کو شروع کرنے پر ہم آپکو مبارکباد دیتے ہیں اور اس میں آپ کی کامیابی کےلیے دعا گو ہیں۔ بندوق اور امن کا چولی دامن کا رشتہ ہے ۔ ہمیں معلوم ہے کہ حسب ِسابق پاکستان کے نام نہاد لبرلز اور خود ساختہ دانشور طبقہ آپکے اس فیصلے کی مخالفت کرے گالیکن ہم امید کرتے ہیں کہ آپ بھی حسب سابق مکمل عزم کے ساتھ اپنے منصوبے کی کاملیت پر ایمان رکھیں گے اور ان کی چوں چاں کو درخور اعتنا نہیں سمجھیں گے۔
جناب اعلیٰ آپکی حکومت نے سکولوں کی حفاظت کے پیش نظر اساتذہ کو ہتھیار فراہم کرنے کا جو اعلان کیا ہے اسے سن کر دلی خوشی ہوئی ہماری مدت سے یہ تمنا تھی کہ اساتذہ اور طلباء کے ہاتھ میں قلم اور کتاب کی جگہ بندوق ہو۔
یہا ں اس بات کا تذکرہ بے جا نہیں ہوگا کہ بندوق سے کھیلنے کا ہمارا وسیع تجربہ ہے ۔ اپنے اس تجربے کی روشنی میں ہم آپکو یہ بتانا مناسب سمجھتے ہیں کہ کے پی کے میں اساتذہ کی تربیت کا کام ہم ڈاکوؤں کو سونپ دیا جاے ۔ہم وثوق کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ پولیس سے تربیت حاصل کرنے کے بعد یہ اساتذہ طالبان کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہیں گے ۔ہم آپ کے علم میں یہ بات لانا ضروری سمجھتے ہیں کہ ہم نے تمام پولیس مقابلوں میں ان اہلکاروں کو بدترین شکست سے دو چار کیا ہے۔اس کی دو مثالیں گوجرانوالہ اور اندرون سندھ ہماری برادری کی پولیس مقابلوں میں فتح ہے ۔ ہم آپ کے سکولوں کے تمام اساتذہ کو ماہر نشانہ باز بنانے کی سو فیصد ضمانت دیتے ہیں ۔ ہماری خدمات مناسب قیمت پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔ اساتذہ کے ہاتھ میں بندوق ہماری برادری کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔
خیراندیش
صدر آل پاکستان ڈاکو ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ )پاکستان
محترم چئیرمین پی ٹی آئی جناب عمران خان !
بعداز سلام امید واثق ہے کہ آپ کی شادی شدہ زندگی اور کے پی کے کی حکومت اللہ کے فضل سے درست سمت پر گامزن ہوں گی۔ (اس فقرے میں اللہ کے فضل کو فضل اللہ پرھنے سے گریز کیا جائے)
اساتذہ کو ہتھیار بند کرنے کے آپکے فیصلے سے دل بلیوں کتوں اچھل رہا ہے۔ جس دن آپ کی حکومت نے یہ اعلان کیا ، اسی دن ہم نے اپنی تنظیم کا ہنگامی اجلاس طلب کیا اور اس نتیجے پر پہنچے کہ یہ بلاشبہ ایک عظیم منصوبہ ہے جس کی کامیابی کے لیے ہم خصوصی دعائیہ تقاریب منعقد کرنے کا ارادہ رکھتےہیں اور اس سلسلے میں رقت آمیز دعاوں کے بعض ماہر علماء سے رابطہ بھی کرلیا گیا ہے۔
عمران خان صاحب جیسا کہ آپ کے علم میں ہے اور سارا ملک بھی اس بات سے بخوبی واقف ہے کہ ہماری تنظیم کے کارکنوں کو اسلحہ چلانے کا نہایت وسیع تجربہ ہے۔ ہر سال ہم سینکڑوں کی تعداد میں احمدیوں،عیسائیوں اور شیعوں کو پھڑکاتے ہیں جو ہماری تنظیمی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ ہم یہ امید کرتے ہیں کہ اساتذہ کی تربیت کے لیے ہماری تنظیم کی خدمات حاصل کی جائیں گی ۔ ہم تربیت کی تمام سہولیات مفت فراہم کریں گے بشرطیکہ آپ کی حکومت جیلوں میں موجود ہمارے کارکنوں کی رہائی کا بندوبست کرے۔ بندوق چلانے کے علاوہ ہماری تنظیم سکول اساتذہ کو دستی بم بنانے، خود کش جیکٹ بنانے اور دیگر ایسی مہارتوں کی تربیت بھی مکمل ایمانداری اور دلجمعی سے فراہم کرے گی –
والسلام
امیر تنظیم
ا ب پ ت ٹ – کالعدم
محترم عمران خان!
السلام علیکم !!
ہم اللہ سے آپ کی اور آپ کے وزرا کی دن دگنی اور رات چوگنی ترقی کےلیے دعا گو ہیں ۔اللہ آپ کی حکومت ہمیشہ ہمارے سروں پر قائم رکھے۔آمین ثما آمین۔ آپ کے علمِ علیم میں ہوگا کہ آل پاکستان ایجوکیشن الائنس اینڈ کلاشنکوف کمپنی ایک غیر سرکاری تنظیم (این جی او) ہے جسک ا قیام نئے پاکستان کے ساتھ ہی عمل میں لایا گیا ہے۔ اس تنظیم کے بنیادی مقاصد میں اساتذہ اور بچوں کو تعلیمی و نصابی سرگرمیوں کے ساتھ جہادی میدان میں بھی تعلیم و تربیت فراہم کرنا ہے۔ اللہ کے فضل سے ہماری تنظیم پاکستان کی واحد تنظیم ہے جو بچوں میں مردمومن اور شاہین کے اوصاف بیک وقت پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
محترم عمران خان صاحب ! کلاشنکوف کمپنی کے اراکین نئے پاکستان میں سکولوں کے اندر” بندوق پھیلاؤ”مہم میں آپ کے شانہ بشانہ ہے اور ہمارااس بات پر کامل ایمان ہے کہ آپ کی ایماندار اور مستعد حکومت ہماری کمپنی کے ساتھ مل کر اساتذہ کے اندر چھپے کمانڈوز کو جگا سکتی ہے۔ہم اس سلسلے میں حکومت ِنیا خیبر پختونخواہ کو اپنی خدمات خلوص اور عقیدت کے ساتھ پیش کرتے ہیں ۔ ہمارے مشیران کے لیے آپ کی حکومت کو نہایت مناسب قیمت پراپنی خدمات سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کرنا ایک اعزاز ہوگا ۔ انشا اللہ وہ وقت دور نہیں جب کے پی کے کا ہر استاد اور بچہ سکول سے ایک ماہر نشانہ باز طالب بن کر نکلے گا ! آزمائش شرط ہے ۔ سروس کی گارنٹی ہماری۔
مثبت جواب کا منتظر
ڈائریکٹر آل پاکستان الائنس برائے تعلیم و عسکریت پسندی

(Originally Published here)